You have to stand guard over the development and maintenance of democracy, social justice and the equality of mankind in your own native soil. [Mohammed Ali Jinnah]

Thursday, January 31, 2008

افاقہ ہوگ

وسعت اللہ خان

وہ پاکستانی جو کئی برس سے کسی خلیجی ریاست کی جیل میں سڑ رہا ہے ۔ جسے نہ تو اپنی فردِ جرم کا تحریری طور پر پتہ ہے۔ نہ وکیل میسر ہے اور نہ ہی یہ معلوم کہ کب رہا ہوگا۔

wajahat-hussain.jpg

اور وہ پاکستانی جسے گجرات یا گوجرانوالہ یا رحیم یار خان کے کسی ریکروٹنگ ایجنٹ نے لاکھوں روپے لے کر یورپ کی جانب سمگل کردیا اور وہ یا تو ایران و ترکی کی سرحد پر کسی گارڈ کی گولی کا نشانہ بن گیا یا پھر بحیرہ روم میں لانچ سمیت ڈوب گیا یا پھر کسی کنٹینر میں چھپا پکڑا گیا۔

اگر کوئی پاکستانی اہلکار یا سفارتخانہ مدد کرنے کو تیار نہیں تو گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ایسے متاثرین یا ان کے ورثا صرف اس ایڈریس پر خط لکھ دیں۔انشااللہ افاقہ ہوگا۔

چوہدری شجاعت حسین
چوہدری پرویز الہی
ظہور پیلس۔گجرات

مذکورہ حضرات جب اپنے چھوٹے بھائی چوہدری وجاھت حسین ( کہ جن کی اس وقت کوئی سرکاری حیثیت نہیں) کے لیے پوری حکومتی مشینری اور برطانوی وزیرِ اعظم گورڈن براؤن کو ہلا سکتے ہیں تو اپنے قیمتی ووٹر کے لیے کیا نہیں کرسکتے۔

No comments: